اسلام آباد میں بلوچ ثقافتی دن کے موقع پر بے گناہ طلباء پر تشدد وفاق پر حملہ ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینٹر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ وفاق پاکستان کے تخت پا اسلام آباد میں بلوچ ثقافتی دن کے موقع پر معصوم بے گناہ نہتے پرامن مظاہرین طلبہ پر بدترین تشدد پاکستان کے وفاق پر حملہ و ملک کی سلامتی کو داو پر لگانے کے مترادف ہے جس سے قومی ہم آہنگی کو نقصان بلوچ قوم کو منافرت کا پیغام جائیگا وہ بلوچ و بلوچستان ایران و افغانستان سے بری سرحدوں اور ایران سمیت مسقط،متحدہ عرب امارات و بحیرہ عرب کے دیگر ممالک سے بحری طور پر منسلک سینکڑوں کلو میٹر ساحل کا امین و محافظ ہے بین لاقوامی سطح پرمعدنی و قدرتی وسائل سے مالا مال صوبے کے ایک قوم کے ساتھ دشمنوں کا سلوک دراصل گورباچوف ذھنیت اور جنرل امیر عبداللہ نیازی کے نقش قدم کی پیروی ملک کی یکجہتی و ہم آہنگی جو نقصان پہنچائے گا تشدد اور طاقت استعمال ہمیشہ بزدلی سمجھی جاتی ہے اس سے پھولوں کی مہک نہیں لہو کی ارزانی سمجھا جائے گا ریاست بالخصوص راولپنڈی کے مقتدر حلقوں کو اسلام آباد کے ھوس اقتدار کو دندان شکن جواب دیتے ھوئے بلوچ قوم کے ساتھ رویوں پر نظر ثانی کرنی چایئے

اپنا تبصرہ بھیجیں