سپریم کورٹ کی قاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل سے نااہلی کیخلاف اپیل جلد مقررکرنےکی ہدایت
سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل سے نااہلی کے خلاف اپیل جلد مقرر کرنےکی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی اپیل سمیت دیگر انتخابی عذرداریوں پرسماعت ہوئی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طرف سے نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ تمام مقامات میں مشترکہ قانونی نکتہ ٹریبونل میں پٹیشن کی تصدیق شدہ ہونےکا ہے۔ نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ قاسم سوری نے درخواست غیرتصدیق شدہ ہونے کا اعتراض اٹھایا تھا، ٹریبونل نے اعتراض مسترد کیا اور ڈی سِیٹ کردیا۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ جس قانونی نکتے پرخصوصی بینچ تشکیل دیا گیا، آپ کا کیس اس سے مختلف ہے، عدالت نے دیکھنا ہے کہ فیصلہ میرٹ پر درست ہے یا نہیں۔چیف جسٹس نےکہا کہ قاسم سوری کی درخواست مقدمے سے الگ کرکےجلد سماعت کے لیے مقرر کردیتے ہیں۔ قاسم سوری کے مخالف امیدوار لشکری رئیسانی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن پٹیشن کا جائزہ لینا ٹریبونل کاکام ہے کہ وہ تصدیق شدہ ہے یا نہیں،قاسم سوری کو ٹریبونل نے نااہل کیا مگر وہ 3 سال سے عہدے پر بیٹھے ہیں۔


