ہمارے شہروں میں دوبارہ بارود کی بو پریشان کن ہے، مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بو پریشان کن ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بو پریشان کن ہے، جانوں کے نذرانے پیش کرکے قائم کیا گیا امن نااہلی کی نذر ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی پاکستان اور اس میں بسنے والوں پر اپنا رحم فرمائے،زخمیوں کو صحت یاب کرے اور شہدا کے خاندانوں کو صبر دے۔
Load/Hide Comments


