حکومت تعلیم کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، نصیب اللہ مری

کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کی بہتری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اس سلسلے میں کسی بھی غفلت یا کوتاہی کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے قومی امن کونسل کے صوبائی چیئرمین ملک خان ولی ناصر، صوبائی صدر عبدالکریم خلجی، چیئرمین سبی ڈویژن ڈاکٹر نورمحمدسارنگزئی اور کوئٹہ کے وائس چیئرمین راحمدل خان بلوچ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وفد نے صوبائی و زیر تعلیم کو محکمہ تعلیم سے متعلق بعض مسائل سے آگاہ کیا صوبائی وزیر نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ میرنصیب اللہ مری نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے میں تعلیم کی بہتری اور سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کوکسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں اگر کوئی بھی استاد یا دیگر عملہ ڈیوٹی سے غیرحاضر پایا گیاتواسکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں