نیشنل پارٹی نے ہسپتالوں میں علاج یقینی بنایا،رحمت بلوچ

کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و سابق وزیر رحمت صالح بلوچ سے فریدہ بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔وفد میں نائلہ بلوچ،سائرہ، بی بی کلثوم دعا بلوچ،بی بی الماس،بلقیس،آسیہ۔ڈاکٹر ماہ نور بلوچ سمیت دیگر شامل تھے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر سابق جسٹس شکیل بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ صوبائی لیبر سیکرٹری منظور راہی بلوچ ممبر ورکنگ کمیٹی سلمہ قریشی،ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری عثمان بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی خواتین کی سیاسی سماجی معاشی اور معاشرتی چیلنجز اور غیر محفوظ مستقبل کے حوالے سے گفتگو و تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان مجموعی حوالے سے مسائل ومشکلات اور چیلنجز سے دوچار ہے۔معدنی دولت سے مالامال صوبے کے عوام آج بھی بنیادی ضروریات و سہولیات سے محروم ہے۔ بالخصوص خواتین پسماندہ سماجی رویوں کا شکار ہے۔خواتین کو نہ برابری اور نہ جائز مقام حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی واضح موقف رکھتی ہے کہ جب تک عوام کو خود کے نمائندے منتخب کرنے نہیں دیا جائے گا تب تک ترقی ناممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کی جماعت ہے جو باشعور ،پڑھے لکھے اور متوسط طبقے کی نمائندگی کرنے والی ملک کی واحد جماعت ہے۔جس کی پوری قیادت کا تعلق عام عوام سے ہے۔اس لیے نیشنل پارٹی نے اپنے مختصر دور اقتدار میں نمایاں تعمیری و اصلاحی اقدام کئیے۔صوبے میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کو سیاسی بصیرت سے بہتر کیا۔تعلیم اور صحت کے بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کیا۔بہت سے یونیورسٹیوں بنائے۔لا کالجز میڈیکل کالجز بنائے۔ہسپتالوں میں علاج معالجہ کو یقینی بنایا اور ہسپتالوں میں تمام ادویات سمیت تمام بنیادی ضروریات مہیا کئیے۔5000 اساتذہ اور 7000 سے زائد ہیلتھ ورکرز کو مستقل کیا۔این ٹی ایس کے زریعے میرٹ پر اساتذہ کو بھرتی کیا۔پبلک سروس کمیشن سے کرپشن کا خاتمہ کیا۔جس سے عام آدمی کا بیٹا یا بیٹی مقابلے کا امتحان پاس کرکے آفیسرز لگے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام جملہ مسائل کا حل ممکن ہے اگر خواتین سمیت تمام طبقات عوامی جماعت نیشنل پارٹی کا حصہ بنے اور نیشنل پارٹی کو اسمبلی میں اکثریتی جماعت کے طور کامیاب کرائے تو کوئی بھی سماج اور صوبے کی تعمیر و ترقی کو روک نہیں سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں