عمران نیازی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک دو دن میں جمع کی جائے گی ،مولانا غفور حیدری

قلات: جمعیت علماءاسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ایک دو دن میں جمع کی جائے گی، اپوزیشن کے نمبرز پورے ہوچکے ہیں اب ان نااہل اور نالائق حکمران سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے نااہل حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے عمران نیازی حکومت جن بیساکیوں پر چل رہی تھی وہ اب ٹوٹ چکے ہیں امید ہے کہ نادیدہ قوتیں نیازی حکومت کے عدم اعتماد کی تحریک کے دوران نیٹوٹرل رہیں گے ،ان خیا لات کا ظہار انہوں نے قلات کے سینئر صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل اور نالائق حکمرانوں کے خلاف اپوزیشن متحد ہو چکی ہے اور ایک دو روز میں عمران نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک جمع کیا جائےگا اور قوم کو اس ناجائز اورنا اہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گے ،انہوں نے کہا کہ حکومت سے ان اتحادی بھی اب بے زار آچکے ہیں اور عدم اعتماد کے پیش ہوتے ہی عمران نیازی کو پتہ چل جائے گا کہ کون کونسے حکومتی اراکین اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہو نگے ، انہوں نے کہا کہ حکومتی کشتی کو ڈوبتے دیکھ کر اتحادی بھی چھلانگیں ماریں گی ،انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ان کے ااتحادی بھی عوام کے پاس جانے سے قاصر ہو گئے ہیں شدید مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام کا برا حال ہیں ایسے میں حکومتی اتحادیوں کا عوام کا سامنا کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہیں ان حالات میں اتحادی جتنے دن تک نیازی حکومت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینگے اتنے ہی ان کے مشکلات بڑھ جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہو چکے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ان نااہل اور نالائق حکمرانوں سے قو م کو نجا ت دلائیں ،انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت نے قوم کومہنگائی بے روزگاری کے سوا ئے اور کچھ بھی نہیں دیا ہے نیازی حکومت عوام کو دونوں ہاتھوں سے لو ٹ رہی ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں سو روپے اضافہ کرنے کے بعد صرف دس روپے روپے کم کرنا عوام کے ساتھ دوھوکہ کے مترادف ہیں شدید مہنگائی میں گھی کوکنگنگ آئل آٹا چینی اور دیگر اشیاءخوردنوش اور ادویات عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں