ہم نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام چاہا ہے، بلاول بھٹوزرداری

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام چاہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میں کسی اڑتی ہوئی شے کی جانب سے پاکستان کی عالمی سرحدوں کی ناقابل قبول خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام چاہا ہے، پاکستان نے نہ کبھی کسی بحران کو بڑھاوا دیا ہے اور نہ محرک بنا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یکطرفہ بھارتی جارحیت کا ردعمل اسی اندازمیں دیا جاسکتا ہے اور دیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں