ڈاکٹروں کی معطلی قابلِ مذمت، حکومت تحفظات دور کرکے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کی معطلی اور ان کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملے کے افسوسناک واقعے نے شعبہ طب سے منسلک طقبہ کو شدید عدم تحفظ کے احساس سے دوچار کر دیا ہے، جو انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔ اگر معالج خود محفوظ نہ ہوں تو عوام کو معیاری اور پ±رسکون طبی سہولیات کی فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس افسوسناک سانحے کے بعد ڈاکٹروں کا ردِعمل فطری تھا، جبکہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے ازالے اور معاملات کے حل تک احتجاج اور او پی ڈی کی بندش کا فیصلہ بھی انہی تحفظات کا اظہار تھا۔ترجمان نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری تھی کہ وہ ڈاکٹروں کے خدشات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان کے تحفظ کو یقینی بناتی اور متعلقہ تنظیموں سے فوری مذاکرات کا آغاز کرتی، مگر افسوس ہے کہ اس کے برعکس غیر سنجیدہ طرزِ عمل اختیار کیا گیا۔ اب ڈاکٹروں کی معطلی اور ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں مسئلے کے حل کے بجائے حالات کو مزید پیچیدہ بنانے کا سبب بن رہی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت انتقامی اقدامات فوری طور پر واپس لے، ڈاکٹرز تنظیموں کے ساتھ بامعنی مذاکرات کرے، ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے اور

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے