لاہور, شادی کیلئے لڑکی کے باپ کو نازیبا ویڈیو سے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: شادی کے لیے لڑکی کے باپ کو غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق رشتے سے انکار پر ملزم کاشف نے لڑکی کے باپ کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں، ملزم نے لڑکی کے باپ سے دوستی کرکے ویڈیوز بنائیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کی بنیاد پر ملزم کاشف نے رشتے کے لیے لڑکی کے باپ پر دباؤ ڈالا، رشتہ نہ دینے پر ملزم نے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم اپنی ہم جماعت لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا تاہم لڑکی کے والد نے شادی سے انکار کر دیا تھا، عدالت سے ملزم کا تین روز کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں