عمران نیازی اپنے سیاسی کیریئر کی آخری ہچکیاں لے رہاہے، حافظ حمداللہ
کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما ءسینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عمران نیازی اپنے سیاسی کیریئر کی آخری ہچکیاں لے رہاہے اقتدار کے خاتمے کے بعد انکا نام و نشان مٹ جائے گا عوامی رابطہ مہم کی بجائے ان کا سسرال جانا اٹل ہیں عوام انکی اصلیت جان چکی ہیں مزید دھوکے میں نہیں آئیں گے انکی ناقص کارکردگی اور نااہلیت انکے گلے کا طوق بنی رہے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ دارالھدی تحفیظ القرآن محمدیہ کلی علوزئی ضلع قلعہ سیف اللہ میں طلبہ کے دستار بندی کے سلسلے میں منعقدہ سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا نوراللہ مولوی مالک جان قاری محمد نعیم حاجی محمد خان اور دیگر رہنماﺅ ں و مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ انکے جانے میں نہیں ان کے لانے میں بیرونی ہاتھ تھا اقتدار کی کشتی ڈوبتی نظر آئی تو الزامات کا سہارا لیکر عوامی کی ہمدردی بٹورنے کیلئے ڈرامہ بازیاں شروع کی انکا مکر و فریب مزید کام نہیں آئے گا انہوں نے کہاکہ حکمران اپنی ناقص کارکردگی اور نااہلیت کو چھپانے کے لیے قومی قیادت کو گالیاں دے کر جان چھڑانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں سلیکٹیڈ میں اخلاقی جرات ہوتی تو اپوزیشن قیادت کو گالیاں دینے کی بجائے عوام کو اپنی کارکردگی بتاتے ان کے دور اقتدار میں ملک ترقی کی بجائے بحرانوں میں جھکڑا رہا عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج بن کر بچوں کو بیچنے پر مجبور ہورہے ہیں۔


