خضدار، ذخیرہ اندوز متحرک، رمضان سے قبل اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

خضدار (نمائندہ انتخاب )شہر خضدار میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ذخیرہ اندوز بھی متحرک ہوگئے،گرانفرشوں کی جانب سے استقبال رمضان کی تیاریاں زور و شور سے جاری،تفصیلات کےمطابق خوردنی اشیاءکے لحاظ سے خضدار کا شمار ملک کے مہنگے شہروں میں ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ اشیائے خوردونوش گوشت سبزی اور دالوں کی ہمسایہ ملک کو سمگلنگ ہے جبکہ حالیہ مہنگائی کی لہر کی دوسری بڑی وجہ رمضان المبارک کی آمدآمد ہے جس کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ عوام کو مقدس ماہ میں لوٹنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں نےبھی کمر کس لی ہے مارکیٹ سروے کے مطابق اس وقت آٹا،دال مونگ،دال چنا،دال مصور،دال ماش،باسمتی چاول،ٹوٹاچا و ل،چینی، بیسن، مقامی برانڈ گھی تیل، چائے کی پتی،بکرے کا گوشت،گائے کا گوشت مرغی کا گوشت، دودھ،دہی، سبزیوں میں کدو کر یلا، مٹر، بھنڈ ی، ٹماٹر،کھیرا،ادرک،لہسن پیا ز، بینگن،گوبھی پالک،کھجور،پیتا، لوکاٹ اسٹابیری، کیلاسمیت دیگراشیائے خوردونوش کی قیمتیں سرکاری نرخنامے سے 40سے50فیصدتک زائد ہیں جبکہ قیمتوں میں استحکام اور دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ پرعملدرآمد کرانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے ٹھوس اور موثراقدامات کرنے کی ضرورت ہے دوسری جانب ریڑھی بانوں اور دکانداران نے خودساختہ نرخ مقرر کررکھے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے انتخاب سروے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خضدارمیں جاری مہنگائی کی لہر نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی،خوردنی اشیاءکی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ جاری ہر سال ماہ رمضان میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن زمینی حقائق اسکے برعکس ہیں گرانفروش دونوں ہاتھوں سے غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں اور خوردنی اشیا مہنگی کرکہ استقبال رمضان کی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ماہ صیام میں غیر معیاری سستے بازار لگائے جاتے ہیں،خضدار ازخود رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کرے عوامی وسماجی حلقوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ گرانفروشوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں اور انہیں سرکاری نرخنامہ کا پابند کریں اور ماہ صیام کے لیئے ابھی سے معیاری اور ماڈل سستے بازاروں کی تیاری کی جائے اور گرانفروشی پر قابو پانے کے لیئے وارڈز کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں