سرگودھا،نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کا ریپ، ملزم گرفتار
سرگودھا کی 24 سالہ خاتون کو ایک شخص نے نوکری دلانے کے بہانے شہر بلوایا اور اس کا ریپ کردیا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔مری تھانے میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے راولپنڈی میں رہنے والے ملزم سے خاندانی تعلقات ہیں، خاتون نے مزید بتایا کہ ملزم نے اسے شہر میں یہ کہہ کر بلایا تھا کہ وہ اس کے لیے نوکری کا بندوبست کرے گا۔خاتون اپنے والد کے ہمراہ 10 مارچ کی شام 4 بجے راولپنڈی پہنچی تھی، جس کے بعد ملزم نے انہیں بتایا تھا کہ جس دفتر میں انہیں نوکری کے سلسلے میں جانا تھا وہ بند ہے اور وہ اسے آئندہ صبح انٹرویو کے لیے دفتر لے جائے گا۔متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ اسے اس کے والد کے ساتھ مریر چوک کے قریب ایک سرکاری میس میں لے جایا گیا جہاں ان کے لیے ایک کمرہ بک کیا گیا تھا، اس نے اپنے والد کے ساتھ اس میس میں رات گزاری۔اگلی صبح متاثرہ خاتون کے والد کو مشتبہ شخص نے یقین دلایا کہ اس کی بیٹی کی نوکری کی تصدیق ہو گئی ہے اور وہ سرگودھا واپس جا سکتا ہے۔


