لورالائی، اتنظامیہ کی کارروائی، قتل میں مطلوب شخص گرفتار

لورالائی: لو را لا ئی پو لیس کی کا میا ب کا رروائی،کو ئٹہ پو لیس کو 6افراد کے قتل مقدمہ میں مطلو ب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے کو ئٹہ کے نواحی علا قے نواں کلی کے ٹیچر کا لو نی میں 2گھروں میں گھس کر خواتین سمیت 6افراد کو قتل جبکہ دو بچوں کو زخمی کر دیا تھا۔لو را لا ئی پو لیس ذرا ئع کے مطابق گزشتہ روز لو را لا ئی پو لیس نے خفیہ اطلا ع پرژڑ کا ریز کے علا قے میں کا میا ب کا رروائی کر تے ہو ئے ملزمصدام ولد صاحب خان شبی خیل کو گرفتار کر لیا ملزم کو گرفتاری کے بعد میڈیا نما ئندوں کے روبرو پیش کر دیا گیا۔یا د رہے ملزم صدام شبی خیل نے کو ئٹہ کے نواحی علا قے نواں کلی کے ٹیچر کا لو نی میں 2گھروں کے اندر گھس کر فا ئرنگ کی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ 2بچے زخمی ہو گئے تھے واقعہ کے بعد کو ئٹہ پو لیس ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں جا ری رکھے ہو ئے تھے گزشتہ روز لو را لا ئی پو لیس نے ایس ایس ایس لورالائی عرفان بشیر اور ایس ڈی پی او لورالائی اکبر علی بگٹی کی ہدایت پر انسپکٹر کریم مندوخیل،ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر لورالائی سب انسپکٹر عارف زخپل بمعہ پولیس صدر تھانہ لورالائی ٹیم نے ژڑکاریز کے ایریا میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکرملزم کو گرفتار کرلیا جسے مزید تفتیش کے لئے پو لیس تھا نہ زرغون آ با د کے حوالے کر دیا جا ئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں