کوئٹہ،ہزارہ محلہ میں واقع مندر میں آتشزدگی، سامان خاکستر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ہزارہ محلہ میں واقع مندر میں آگ لگ گئی، پولیس کے مطابق آگ لگنے سے مندر خاکستر ہوگیا۔ آگ لگنے سے چھت زمین بوس ہوگئی۔ آگ سے مندر میں موجود سامان قالین، کتابیں اور دیگر سامان مکمل طور پر راکھ ہوگیا، پولیس کے مطابق اگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔ ہزارہ محلہ کے مکینوں نے آگ پر قابو پاکر اسے بجھالیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں