23مارچ کو اسلام آبادلانگ مارچ میں کوئٹہ سے ہزاروں کارکن شرکت کرینگے،جمعیت
کوئٹہ:23 مارچ کو اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب کے حکم اور صوبائی جماعت کی ھدایات کے روشنی میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کےامراء ونظماءعمومی کا ہنگامی اجلاس اج جمعیت کےضلعی دفتر واقع اینگل روڈ میں زیر صدارت ضلعی امیر شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالرحمن رفیق صاحب منعقد ہوا۔جس میں صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ حافظ مسعود ۔مولانا جمال الدین حقانی۔حاجی قاسم خلجی میر سرفراز شاہوانی۔حافظ محمد عارف مولانا طاہر توحیدی محمد شاہ لالا اور مجلس عاملہ کے دیگراراکین کےعلاوہ کثیر تعداد میں ماتحت تحصیلوں آوریونٹوں کےامراءونظماءعمومی نےشرکت کی۔ اجلاس میں اس عزم کا بھرپوراظہار کیا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کے حکم اور صوبائی جماعت کی ہدایات پر تحریک ازادی کے آخری لمحات میں سابقہ روایات کو برقراررکھتے ہوئے 23مارچ کو اسلام آبادلانگ مارچ میں کوئٹہ سے ہزاروں کارکن اور سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بھرپور انداز میں شرکت کریگی ضلعی جماعت کے فیصلے کے مطابق ضلع بھر کے ذمہ داران اور کارکنان بیداری مہم چلانے کے ساتھ ساتھ رجوع الی اللہ کرتے ہوئے گھروں میں تلاوت،نوافل اور خصوصی دعاو¿ں کا بھر پور اہتمام کریں۔۔لانگ مارچ میں شرکت کے لیے ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اور یونٹوں پر کیٹیگری وائز اور رکنیت سازی دونوں کے تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے افرادی قوت اور گاڑیوں کی تعداد مقرر کی ہے۔جو کہ ہر یونٹ نے اپنی مدد اپ کے تحت تمام تر انتطام کے ساتھ پورا کرنا لازمی ہے۔اور ہر یونٹ والے جے ٹی آئی کے کارکنوں کو اپنے ساتھ لے جانے کے پابند ہونگے۔تمام یونٹس لانگ مارچ میں شرکت کے لیے پرائیوٹ ٹرانسپورٹ اور خصوصاذاتی گاڑیوں کا بھرپور انتظام کریں۔ہر یونٹ نے ایک پینافلیکس بنانا ہوگا جس پر جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ نمایا ں لکھنا ہوگی۔اور ہر یونٹ نے اپنا یونٹ نام اور گاڑی نمبر اور گاڑی امیر کا موبائل لکھنا کوئٹہ سے قافلہ حسب سابق خیزئی چوک مغربی پاس سے روانہ ہوگا تمام یونٹ کے کارکن بمع گاڑی خیزئی چوک پہنچیں گے۔ضلعی جماعت کی طرف سے اسٹیکرز چھاپے جائیں گے جو مقام روانگی سے ہر یونٹ کے حوالے کیا جائے گا۔اور قافلہ ضلعی امیر کی قیادت میں خیزئی چوک سے روانہ ہوگا:۔قافلے میں شامل ہر گاڑی پر جھنڈے اور ہر کارکن کے ہاتھ میں ایک ایک جھنڈے کا ہونا لازمی ہے۔جمعیت ضلع کوئٹہ کے شعبہ اطلاعات کے ناظم حافظ عبدالغنی شہزاد اور انکے معاونین 23مارچ لانگ مارچ کی تشہیری مہم کو بھر پور انداز میں چلانے کے لیے اطلاعات اور سوشل میڈیا کے ساتھیوں کی ذمہ داریاں لگائیں گے۔اخبارات اور سوشل میڈیا پر بھرپور کوریج کےساتھ لانگ مارچ کو اجاگر کریںاور اس سلسلے میں آج ضلعی معاون سیکرٹری کی صدارت میں ضلعی دفتر میں سوشل میڈیا کے ساتھیوں کا بھرپور اجلاس منعقد ھوا۔ انھوں نے کہاکہ ہر یونٹ اپنے یونٹ کے سالاروں کے تمام کوائف اور ضروری چیزیں ضلعی سالار سید سعداللہ کے کے حوالے کریں صوبائی فیصلے کے مطابق تمام یونٹوں کے ذمہ داران خیمے اسلام آباد ساتھ لے جانے کے پابند ہونگے اور نیزدیگر سامان اور زاد راہ بھی ساتھ لے جانے کے ساتھی بھرپور انتظام کرلیں۔ اور تب تک اسلام آباد میں رہیںگے جب تک قیادت کی طرف سے جانے کا حکم نہیں ہوا ۔


