کوئٹہ، بچے پر تشدد کی ویڈیو، عدالت نے پولیس افسران کو طلب کرلیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بچے پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کو طلب کر لیا۔عدالت عالیہ بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جناب جسٹس نعیم اختر افغان نے کوئٹہ میں واقع پشتون آباد تھانے میں بچے پر تشدد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے غلام اصفر میسر،ڈی آئی جی پولیس اور عبدالحق عمرانی،ایس ایس پی آپریشنز کو عدالت عالیہ میں طلب کر لیا۔
Load/Hide Comments


