سندھ ہاؤس پر حملہ، پولیس حکام اور اٹارنی جنرل کو عدالت کا نوٹس

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سندھ ہاس پر حملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں. ذرائع ابلاغ کے مطابق ازخود نوٹس کی سماعت آج ہفتے کے روز ہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے خیال رہے کہ سندھ ہاس اسلام آباد کے ریڈ زون میں ہے جہاں سے پارلیمنٹ ہاس، وزرا کالونی اور ججز کالونی بھی قریب ہی ہیں 18مارچ کو تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں نے سندھ ہاس پر دھاوا بول دیا تھا جہاں حکمراں جماعت کے منحرف اراکین مقیم ہیں مشتعل کارکنوں نے سندھ ہاس کا دروازہ توڑ دیا تھا اور ہنگامہ آرائی کی تھی جس پر پولیس نے تحریکِ انصاف کے دو اراکین قومی اسمبلی سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا. دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے سندھ ہاس پر چڑھائی کر نے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ضمانت پر رہا کردیا ہے کارکنان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا پولیس نے سندھ ہاس کے باہر سے پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کو گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیا تھا. یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے کارکنان نے 2 اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ سندھ ہاس پر دھاوا بولا تھا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے تھے تحریک انصاف کے کارکنان نے سندھ ہاس میں داخل ہو کر منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف احتجاج کیا تھا. مظاہرین نے ہاتھوں میں لوٹے اٹھا رکھے تھے اور منحرف ارکان اسمبلی اور حزب اختلاف کے خلاف نعرے لگائے جس کے بعدپولیس نے مظاہرین کو گرفتار کر لیاتھا اس دوران دو اراکین قومی اسمبلی کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا جنہیں بعدازاں رہا کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں