حکومت کی سپیکر کو قومی اسمبلی جلا س او آئی سی کانفرنس کے بعد بلانے کی تجویز
اسلام آباد:اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں دھرنے کی دھمکی کے پیش نظر حکومت نے سپیکر قومی اسمبلی کو اجلا س او آئی سی کانفرنس کے بعد بلانے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق بعض حکومتی وزرائ نے سپیکر سے ملاقات کی ہے اور اجلاس 21کے بجائے 25 مارچ کو بلانے کی تجویز دی ۔سپیکر قومی اسمبلی نے حتمی فیصلے کےلئے آج (اتوار کو ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینیئر افسران کا اجلاس بلا لیا ۔حکومتی تجویز کے مطابق قومی اسمبلی ہال وزارت خارجہ کے پاس ہے سپیکر اسے بنیاد بنا کر اجلاس کانفرنس بلاسکتے ہیں۔
Load/Hide Comments


