جاپانی وزیر اعظم بھارتی دارلحکومت نئی دہلی پہنچ گئے

ٹوکیو:جاپانی وزیر اعظم بھارتی دارلحکومت نئی دہلی پہنچ گئے،جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے مابین ملاقات میں کئی باہمی سفارتی و تجارتی موضوعات کے علاوہ یوکرین جنگ پر بھی گفتگو ہو گی۔ بھارت روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کشیدا نے کہا کہ یوکرین کو بین الاقوامی حمایت درکار ہے اور مودی کے ساتھ اپنی ملاقات میں وہ اس بات پر زور بھی دیں گے۔ جاپانی حکومت انڈو پیسفک ریجن میں بھارت کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں