کراچی،قطرائیرویز کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی:کراچی کے قائداعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قطرائیرویز کی نئی دلی سے قطر جانے والی پروازنے فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق غیرملکی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث ایئرپورٹ کا رن وے بلاک ہوگیا۔

قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر579 نئی دلی سے دوحہ کے لئے شیڈول تھی۔ دوران پرواز طیارے کے کپتان کو کارگو ہولڈ میں اسموک سگنل ملا جس کی وجہ سے طیارے کو کراچی ایئر پورٹ پر اتارا گیا۔طیارے میں عملے کے 12 اراکین سمیت 283 مسافر سوار تھے جن میں سے بیشتر مسافر بھارتی تھے۔

سول ایوی ایشن حکام نے بتایا ہے کہ طیارے کو رن وے نمبر ایک پر پارک کروا کے مسافروں کو ٹرانزٹ لاؤنج میں منتقل کردیا گیا اور طیارے کی انسپیکشن پی آئی اے کے انجینئرزکر رہے ہیں۔ممکنہ طور پر مسافروں کو لے جانے کیلئے دوسرا طیارہ آج کسی وقت کراچی آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں