دشت، بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار

دشت (انتخاب نیوز) دشت میں بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والادرندہ صفت ملزم گرفتار، دو دن کے ریمانڈ کے بعد اعتراف جرم کرلیا۔ لیویز انتظامیہ دشت نے بچے کو ورثا کے حوالے کیا۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دشت میڈم فریدہ ترین، تحصیلدار دشت بابو ظریف کرد کی زیر نگرانی لیویز رسالدار دشت محمدایوب بنگلزئی،نائب رسالدار احمدشاہ،نائب رسالداراخترمحمد بنگلزئی بمعہ لیویز نفری نے چھاپہ مارکر ملزم کو 24 گھنٹے کے اندراندر گرفتار کرلیا۔ بارہ سالہ بچہ ولی اللہ کے ورثا نے 18 مارچ بروزجمعہ کوتھانہ دشت میں اطلاع دی کہ ہمارا بچہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے گیا تھا اور تال حال لاپتہ ہے لیویز انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیکر بچہ کو نیم بے ہوشی کی حالت میں بازیاب کرالیا اوربچے کو نزدیکی میڈیکل سنٹر میں ابتدائی رپورٹ کیلیے ریفر کردیا میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کے ساٹھ اجتماعی جنسی زیادٹی کی گئی تھی جس کے بعد لیویز انتظامیہ دشت نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر مرکزی ملزم انعام الحسن ولدمحمدالیاس قوم لہڑی ساکن تیرہ میل دشت کو گرفتار کرلیا گیا ملزم نے دودن کے ریمانڈ کے بعد اعتراف جرم بھی کرلیا اور واقعہ میں ملوث دیگر ساتھی ملزمان کی نشاندہی بھی کرائی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دشت میڈم فریدہ ترین،تحصیلدار دشت بابوظریف کرد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ایسے درندہ صفت کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ ملزم کو کیفرکردار تک پہنچاکر سخت سے سخت سزادی جائے گی تاکہ آہندہ اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ لیویز انتظامیہ دشت ہمیشہ امن وامان اور ایسے جرائم کی روک تھام کیلیے کوشان رہی گی۔آخر میں بچے کے ورثا اور ان کے رشتہ داروں نے اے سی آفس آکر اسسٹنٹ کمشنر دشت میڈم فریدہ ترین اور لیویز انتظامیہ دشت کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے موصوفہ کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں