پشین میں ڈکیتی میں ملوث 7افراد گرفتار

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع پشین میں ہونیوالی ڈاکیتی کا ڈراپ سین پولیس نے چوری ڈاکیتی میں ملوث 3گینگز کے 7افراد کو دھر لیا ملزمان کوئٹہ اور پشین میں ہونیوالی وارداتوں میں ملوث تھے۔ان خیالات کااظہار ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی نے ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل پشین میں جیولری کی دکان پر 54 لاکھ کی ڈاکتی ہوئی تھی ڈاکیتی میں لوٹا گیا 60 فیصد سامان برآمد کرلیا گیا ڈاکیتی کے دوران ایک ملزم حادثاتی گولی لگنے سے ذخمی ہوگیا تھا زخمی ملزم سول ہسپتال کوئٹہ علاج کیلئے آیا جس نے گولی لگنے کی وجہ خود کو متاثرہ بتاتے ہوئے موٹر سائیکل سینچنگ بتائی جسکی ایف آئی آر ائیرپورٹ تھانے میں بھی درج کی گئی تاہم سی آئی اے ڈیپارٹمنٹ نے تفتیش کر کے اصل کہانی معلوم کی تو زخمی شخص نے انکشاف کیا کہ ملزم پشین ڈاکیتی میں ملوث ہے انڈسٹریل تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل چوری کا گروہ گرفتار کیا ہے پولیس نے چوری اور ڈاکیتی میں ملوث 2 گروہ گرفتار کئے ہیں گوالمنڈی تھانے کی حدود سے 5 رکنی گروہ گرفتار کیا گیا جبکہ سیٹلائٹ ٹان سے 2 رکنی گروہ گرفتار کیا ہے انہوں نے کہا کہ پشین ڈاکیتی کے 3 دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا بڑھتی ڈاکیتی اور رہزانی کی وارداتوں کو ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ نے ہمسایہ ملک افغانستان کے حالات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک میں بے روزگاری کے باعث کچھ افراد یہاں آکر وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں