ملاقات حکومت کی خواہش پر ہوئی، ہم نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا،ایم کیو ایم

اسلام آباد (انتخاب نیوز) حکومتی وفد کی اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماو¿ں سے ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ملاقات حکومت کی خواہش پر ہوئی، ابھی تک ہم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، سب سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سیاسی لوگ ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ حکومتی وفد میں وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک ایم کیو ایم رہنماﺅں کے ساتھ ملاقات کے دوران موجود تھے۔ ایم کیو ایم رہنماو¿ں میں وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم، وفاقی وزیر امین الحق اور دیگر شریک تھے۔ وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایم کیو ایم رہنماو¿ں کو پیغام پہنچایا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خیر سگالی کا پیغام لے کر ایم کیوایم کے پاس گئے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں