وزیراعلیٰ بلوچستان کا وزراء سمیت تمبو کا دورہ، معتبرین و عوامی وفود سے ملاقات
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزراء میر نصیب اللہ مری، میر محمد خان لہڑی، نور محمد دمڑ اور محمد خان طوراوتمانخیل کے ہمراہ ضلع نصیرآباد کی تحصیل تمبو پہنچ گئے جہاں وہ علاقے کے معتبرین اور عوامی وفود سے ملاقات کرینگے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کو علاقے کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر محمد خان لہڑی کے چچا کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کرینگے۔
Load/Hide Comments


