پارلیمان کے آگے یہ مہنگائی کچھ بھی نہیں، سید خورشید شاہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمان کے آگے یہ مہنگائی کچھ بھی نہیں،ہم پارلیمنٹ کے ذریعے عوام کو مطمئن کرینگے،لوگوں نے پارلیمان کو سمجھا ہی نہیں۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے میثاق معیشت کی بات کی تھی،ہمارے دور میں بھی پارلیمان ہوتا تھا، ہم نے ہر مشکل وقت میں پارلیمان سے رجوع کیا، مہنگائی ہو یا کوئی اور چیلنج ہر چیز کا حل پارلیمان سے ہی نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد لے آئے ہیں، پہلے عمران خان مستعفی ہوں پھر حکومت سے بات ہو سکتی ہے لیکن ہم این آر او نہیں دینگے۔
Load/Hide Comments


