شکست خوردہ وزیر اعظم ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں، سعد رفیق

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اتوار میں کوئی ریلی کسی جتھہ کی اجازت نہیں ہو گی،شکست خوردہ وزیر اعظم ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں،سیشن میں اراکین کی نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جائے۔متحدہ اپوزیشن رہنماؤں نے کمشنر سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہاکہ اپوزیشن وفد چیف کمشنر سے ملنے آیا ہے،اتوار کو اسمبلی اجلاس پر اراکین کو محفوظ بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ شکست خوردہ وزیر اعظم ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں،عمران خان اپنے ممبران کو سنبھالتے تو یہ نہ ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ اب پھر وزیر اعظم نے لوگ بلانے کا کہا ہے،ہم امن سکون جمہوریت کی بالادستی چاہتے ہیں،کارکنان ہمارے ہو ں،یا تحریک انصاف کے ہوں،جانیں سب کی قیمتی ہیں،اتوار میں کوئی ریلی کسی جتھہ کی اجازت نہیں ہو گی۔سعد رفیق نے کہاکہ اپوزیشن وفد نے انتظامیہ سے ملاقات کی،شہباز شریف کا خط سیکرٹری داخلہ کو بھی بھیجا۔انہوں نے کہاکہ اتوار کواسمبلی سیشن میں اراکین کی نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ شکست خوردہ وزیر اعظم ماحول کو خراب کرنے کی باربار کوشش کررہے ہیں،وہ بندے لانے کی بجائے اپنے بائیس اراکین کو سنبھالتے تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،عمران خان نے ایک لاکھ بندے لانے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی پارٹی کے سپورٹرز کم نہیں،اگر ہم بھی ایسا کریں تو انتشار پھیلے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ایسا کام نہ کرے جس سے امن کو خطرہ ہو،لوگوں کو لڑاناگندی سیاست ہے،انتظامیہ نے یقین دلایا کہ امن وامان کو یقینی بنائیں گے،اراکین کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے،کسی ملائشیا،جتھوں کو آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں