کوہلو، جانداران میں لگی آگ بے قابو،انتظامیہ آگ بجھانے میں مصروف
کوہلو (انتخاب نیوز) سات دن گزارنے کے باوجود ضلع کوہلو کے نواحی علاقے جانداران میں لگے آگ پر قابو نا پایا جا سکا زمین پر موجود تمام قیمتی جنگلات و چرند پرند جل کر رکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ،صوبائی حکومت،محکمہ پی ڈی ایم اے خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہیں ہر شہ جل کر راکھ بنتا جا رہا ہے عوام پریشان فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے نواحی علاقے کوہ جانداران میں گزشتہ سات روز قبل نامعلوم افراد نے آگ لگا دیا آگ نے پورے علاقے کواپنے لپیٹ میں لے لیا محکمہ فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن آگ زیادہ تیز ہونے کی وجہ سے بجھنے کا نام ہی نہیں لیے رہا ہے کئی کلومیٹر تک پھلے جنگلات کے علاہ چرند پرند جل کر راکھ بنتے جا رہے ہیں ضلعی انتظامیہ، محکمہ پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہیں قبائلی نوجوان رہنما میر غازی خان مری کی مدعیت میں دو معلوم اور چھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔عوامی حلقوں نے کورکمانڈ جرنل سرفراز احمد سے پرزور اپیل کیا کہ خدارا صوبائی حکومت خواب خرگوش میں مبتلا ہے پاک فوج ہیلی کاپٹر کے ذریعے پانی ڈالوا کر آگ بجھا دو تاکہ کم از کم باقی علاقہ تو بچ جائے۔


