کوہلو، جاندران میں 7 سات روز سے لگی آگ پر قابو پا لیاگیا
کوہلو (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع کوہلو کے نواحی پہاڑی علاقہ جاندران میں گزشتہ سات دنوں سے لگے آگ کو بڑی مشکل سے محکمہ فارسٹ کے عملے نے بجھا دیا فارسٹ رینج آفسیر عبدالصمد زرکون۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو کے نواحی علاقہ کوہ جانداران میں گزشتہ سات دنوں سے نامعلوم افراد نے آگ لگا دی تھی جس کے باعث آگ نے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا عوامی حلقوں کی جانب سے آگ بجھانے کی کوشش کی گئی لیکن آگ پر قابو نا پاسکے جس کے بعد مقامی مکینوں نے محکمہ فارسٹ کے عملے کو اطلاع دے دیا محکمہ فارسٹ کے رینج آفسیر عبدالصمد زرکون نے اپنے ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کر کے بلآخر سات دن کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔عوامی حلقوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے آگ بجھانے میں سنجیدہ ہوتے تو شاید علاقے کے جنگلات و جنگلی حیات کو اتنی بڑی تباہی سے بچا لیتے ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ فارسٹ کے شکر گزار ہیں جن کے عملے نے اپنی زندگیوں سے کھیل کر آگ پر قابو پالیا ۔


