لاءافسران کا فواد چوہدری اور ان کے بھائی پر رشو ت لینےکا الزام

اسلام آباد: ایک دن وزیر قانون رہنے والے فواد چوہدری پر پی ٹی آئی کے تعینات کردہ لاءافسران نے سنگین الزامات عائد کر دئیے ۔لاءافسران کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری اور انکے بھائی سپیشل پراسیکیوٹر نیب فیصل چوہدری پر رشوت لینے میں ملوث ہیں ۔ لاءافسران نے خدشہ ظہر کیا ہے کہ فواد چوہدری نے 61 لاءافسران کو عہدوں سے برطرف کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ فواد چوہدری نے وزیراعظم کو اندھیرے میں رکھ کر لاءافسران کو عہدوں سے ہٹانے کی سمری پر دستخط کروائے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نیئرعباس نے بتایا وزیراعظم سے کہا گیا جن کو ہٹایا جا رہا ہے انکا انصاف لائرز فورم سے کوئی تعلق نہیں۔ انہو ں نے کہا 61 لاءافسران کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نیئرعباس نے کہا فواد چوہدری کے چھوٹے بھائی فیصل چوہدری نے مختلف وکلاءسے تین چار کروڑ سے زائد رقم لی۔ وکلاءسے کروڑوں روپے کی رقم لاءافسران تعینات کرنے کے لئے وصول کی گئی۔ کابینہ نہیں رہی تو نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا سکتا لیکن اس سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے۔ نیئرعباس نے کہا فواد چوہدری کے چچا افتخار چوہدری چیف جسٹس تھے انکے خاندان کی تاریخ سب کو معلوم ہے۔ چچا جب چیف جسٹس تھا تو فواد چوہدری پیٹرول پمپ پر بیٹھ کر قتل کے کیسوں کے سودے کرتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں