دوست محمد مزاری کے تحریک انصاف سے راستے جدا ہونے کا امکان
لاہور: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے بھی تحریک انصاف سے راستے جدا ہونے کا امکان بڑھ گیا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے ریمارکس دیئے تھے، جس پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے رات گئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا اور اجلاس طلب کرلیا، تاہم ترجمان اسمبلی زین علی نے طلب کئے گئے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس آج نہیں 16 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔
تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے تحریک انصاف سے راستے جدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ دوست مزاری گزشتہ روز وزیر اعظم کی طرف سے بلایا جانے والے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے، جب کہ وہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے وقت گورنر ہاوس سے چند قدم دور اپنے گھر میں ہی تھے۔


