کیسکوکی غیر قانونی کنکشنز کیخلاف کارروائیاں، 148 ٹرانسفارمر اتار دیے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر شوکت علی جوگیزئی کی ہدایت پر غیرقانونی اور غیر رجسٹرڈ برقی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں مختلف آپریشن سرکلز میں جاری ہے۔اس سلسلے میں سینٹرل سرکل کوئٹہ، لورالائی، خضدار، سبی اور پشین سرکل کیسکوکے تحت کارروائیاں عمل میں لائی گئی، گزشتہ چھ ماہ کے دوران مختلف آپریشن سرکلز سے مجموعی طورپر148غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے جنہیں بعد ازاں کیسکوکے اسٹورمیں جمع کردئیے گئے۔ غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں کوئٹہ،دشت، خضدار، سورب، نوشکی، جھل مگسی، ڈھاڈر،سبی، لورالائی،ژوب، قلعہ عبداللہ،پشین، زیارت، قلعہ سیف اللہ وغیرہ کے علاقوں میں عمل میں لائی گئی اوراس دوران کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ نے 32ٹرانسفارمرز، لورالائی سرکل کے 11، خضدارسرکل کے 37، سبی سرکل کے 9، پشین سرکل کے 59ٹرانسفارمرزشامل ہیں۔ علاوہ ازیں کارروائی کے دوران کیسکوٹیموں نے سینکڑوں ڈائریکٹ کنڈے اور برقی تاریں بھی ہٹادئیے اور غیر قانونی طوپر بجلی استعمال کرنے پر برقی آلات اور کنڈکٹرز بھی قبضہ میں لئے گئے۔ واضح رہے کہ کیسکوکی بجلی چوروں اور غیر رجسٹرڈ /غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں مختلف سرکلز میں جاری ہے، لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجتناب کریں اور غیر قانونی اور خودساختہ کنڈے بھی فوری طورپر ہٹادیں تاکہ بعد میں کسی زحمت یا پریشانی سے بچاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں