’کبھی جھوٹ نہیں بولوں گی‘، ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کا اعلان

وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری کیلی میکن نے اعلان کیا ہے کہ میں صحافیوں سے کبھی جھوٹ نہیں بولوں گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پریس سیکریٹری کیلی میکن نے جمعے کے روز پہلی پریس بریفنگ دی۔وائٹ ہاؤس کا وائس آف امریکا پر چینی پروپیگنڈا پھیلانے کا الزاموائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کی جانب سے ایک سال سے زائد عرصے بعد پہلی بریفنگ سامنے آئی ہے۔وائٹ ہاؤس میں 11 مارچ 2019ء کے بعد یہ پہلی بار بریفنگ دی گئی ہے۔اس سے پہلے سارہ سینڈرز پریس سیکریٹری رہی ہیں، ان کی جانشین اسٹیفنی گریشم نے اپنے 9 ماہ کے پورے دور میں کبھی بھی بریفنگ نہیں دی۔سابق امریکی صدور کے دور میں روزانہ کی پریس بریفنگ کی جگہ ٹرمپ دور میں ایک سال سے زائد عرصے تک خالی پڑی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں