عدلیہ کا آزادنہ فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا۔ جے یو آئی نظریاتی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص، سینئر نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی، مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا کہ عدلیہ کا آزادنہ فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں ثابت ہوگا۔ عدالتی نظام کے استحکام وقار کا دار مدار آزادنہ فیصلوں پر ہے خود مختار عدلیہ کے عکاس آزادنہ فیصلے ہیں اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے سے ہی عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھے گا انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں کو کمزور میں فیصلوں ٹھونسنے اور دبا کا کردار رہا ہے اسی وجہ سے ملک میں جمہوریت لولی لنگڑی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اداروں کی آئینی حدود کا تعین سے تجاوز اور مداخلت نے سیاسی اور آئینی بحران کا تسلسل ہے جمہوری نظام لپیٹنے اور غیر آئینی اقدامات سازشوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں اور مسائل سے دوچار کیا انہوں نے کہا کہ سیاست اور جمہوریت کی استحکام کے لیے آئین کی بالادستی ناگزیر ہے آئین کی بالادستی سے حکومت، پارلیمنٹ اور اداروں کے درمیان ٹکراو کا خاتمہ ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مزید محاذ آرائی کی بجائے نے ملک وقوم کی مفاد کا سوچ کرے غیر سنجیدہ رویہ سے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں