کوئٹہ، ماہ صیام میں مہنگائی کا جن بے قابو، عوام پریشان

کوئٹہ: صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں ما ہ صیام کے شروع ہو نے کے بعد مہنگا ئی کا جن بے قابو ہو گیاہے۔سبزیوں اور گوشت کی قیمتیں آ سمان سے با تیں کر رہی ہیں تا ہم اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا کردار تما شائی سے زائد نہیں۔تفصیلا ت کے مطابق صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں ما ہ صیا م کے شروع ہو تے ہی مہنگا ئی اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے گزشتہ روز ٹما ٹر فی کلو 140روپے، کدو 70، بھنڈی 200،توری 100،مٹر 80،بینگن 70روپے فروخت جا ری رہا جبکہ گوشت بڑا ہڈی والا 650سے 700،بغیر ہدی والا 7سو سے 8سو روپے چھوٹا گوشت،1300سو سے 1400روپے،مرغی گوشت 400سے 450روپے تک فروخت ہو تا رہا اس کے علا وہ دیگر اشیا ئے خورد و نوش کی قیمتوں میں بھی من ما نا اضا فہ کر دیا گیا ہے اب کے با ر افسوسناک امر یہ ہے کہ شہر میں کہیں بھی پرائس کنٹرول کمیٹی سرگرم عمل نظر نہیں آ رہی اور نا ہی دکانداروں کو ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے دئیے جا نے والے نرخنا مے نظر آ تے ہیں،پرائس کنٹرول کمیٹی کے سرگرم عمل نہ ہو نے کی وجہ سے دکانداروں نے من ما نی شروع کر دی ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں مارکیٹ میں سبزی، فروٹ اور دیگر اشیا ئے خورد و نو ش مہنگے داموں خریدنی پڑ رہی ہے اس لئے وہ اسے سستے داموں فروخت نہیں کر سکتے حکومت اور ضلعی انتظا میہ ما رکیٹ کا بھی پو چھے تا کہ انہیں پتہ چلے کہ مہنگا ئی کس کی وجہ سے ہیں، عوامی حلقوں نے حکومت اور انتظامیہ سے صورتحال کا نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں عوام کو درپیش مشکلات کا نو ٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں