اختر مینگل کو ان کی جہد مسلسل پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بی این پی

نوکنڈی (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن انجینئر ملک محمد ساسولی نے ایک بیان میں کہا کہ قائد سردار اختر جان مینگل اور پوری کابینہ کو ان کی سیاسی بصیرت اور جہد مسلسل پہ خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے متحدہ اپوزیشن کیساتھ جدوجہد کرکے پوری ملک کے عوام کو ایک سلیکٹڈ اور اور نالائق وزیراعظم سے جان چھڑایا جنہوں نے تمام اداروں کو دیوالیہ بناکر عوام کو معاشی اور معاشرتی مشکلات میں دھکیل دیا انہوں نے کہا کہ اس تمام جمہوری جدوجہد کے مرحلے میں سردار اختر جان مینگل نے پاکستان کے سیاسی جماعتوں کو یکجا کر کے اس نالاہق اور نااہل کٹھ پتلی حکومت کو منطقی انجام تک پہنچا کر پاکستان کے مظلوم عوام اور محکوم اقوام کو ایک نئی امید دلائی انہوں نے کہا کہ امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انے والا حکومت بنیادی انسانی حقوق اپنے عوام کو دلانے میں کردار ادا کریگی اور ساتھ ہی ساتھ ان سالوں سے منتظر انکھوں کو جو اپنے پیاروں کی انتظار میں لگیں ہیں ان کو مایوس نہیں کیا جائیں انہوں نے کہا کہ ہمیں نہ پرانا اور نہ نئے پاکستان کی ضرورت ہے بلکہ وہ ملک دی جائے جہاں آئین اور جمہوریت کی بالادستی ہو جہاں انسانی حقوق کا احترام ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں