اراکین بلوچستان اسمبلی نے قدوس بزنجو کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا، درخواست جمع

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی نے بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کی درخواست سیکرٹری اسمبلی کو جمع کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی وزراءسردار عبدالرحمن کیتھران ، محمد خان لہڑی سمیت بشیریٰ رند ، عبدالرشید بلوچ ودیگر نے سیکرٹری اسمبلی کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی کا پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کی درخواست پیش کی ۔ درخواست پر 14اراکین اسمبلی کے دستخط موجود تھے جن میں محمد خان لہڑی ، عبدالرشید بلوچ ، میر سکندر علی عمرانی ، ضیاءاللہ لانگو ، لیلیٰ ترین ، بشریٰ رند ، ماہ جبین شیران ، محمد صالح بھوتانی ، حاجی نور محمد دمڑ ، سردار عبدالرحمن کیتھران ، خلیل جارج ، سردار مسعود لونی ، حاجی محمد خان اوتمانخیل اور مٹھاخان شامل تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں