حکمران شاہ خرچیوں میں کمی لاکر غریب کو ریلیف دیں، مولانا قادر لونی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب امیر مولانا محمد حیات نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی سرپرست مولانانعمت اللہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی حافظ ثنااللہ شاہ شیرجان صالح ودیگر نے کہا کہ نو منتخب وزیراعظم موجودہ معاشی، معاشرتی اور تہذیبی نظام کی تباہ کاریوں سے ملک نکالنے کے لیے اسلام کا عادلانہ نظام کے نفاذ کا اعلان کرے ملک صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بن جائینگی اسلام کا عادلانہ نظام مثالی اور عدل پر مبنی نظام ہے اسلام انسانیت کی اجتماعیت کی اساس ہے ۔ جہاں قرآن و سنت کی بالادستی ہو اور قرآن وسنت کا قانون ہی نافذالعمل ہو تو عدل وانصاف کا بول بالا ہوگا 73سالوں سےملک پر فرسودہ نظام کی وجہ سے قوم بنیادی حقوق سے محروم ہے انہوں نے کہا حکمران اپنی شاہ خرچیوں میں کمی لائے اور غریب کو ریلیف دیا جائے اور عوام کے لیے روزگار کے مواقعے بڑھائے ہر حکمران حالات کی خرابی کے معاملے میں اپنے آپ کو بری الذمہ قرار دیتا ہے اور سارا ملبہ اپنے سے پہلے حکمرانوں یا حالات پر ڈال دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر حکومت نے عوام کو خوشخبریاں سنائی خوشخبریوں سے قوم کے کان سن سن کر تھک چکے لیکن عملی اقدامات میں ناکام رہتی ہے انہوں نے کہا کہ نیا وزیراعظم واقعی عوام دوست اور ملک دوست اپنے آپ کو ثابت کرنا ہے تو مہنگائی پر نہ صرف کنٹرول بلکہ مہنگائی کی شرح کو کم ترین بھی کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں