نیشنل پارٹی بلدیاتی الیکشنوں میں بھر پور حصہ لے گی، سردار اسلم بزنجو

نال:نیشنل پارٹی حالیہ بلدیاتی الیکشنوں میں بھر پور حصہ لے گی ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوباء وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے نیشنل پارٹی نال کے تحصیلی سیکرٹریٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نیشنل پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوے کہا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلدیاتی اداروں کو عوام کی خدمت کا بہترین ذریعہ سمجھتی ہے خضدار اور نال میں سابق ادوار میں نیشنل پارٹی بلدیاتی نمائندوں نے نمایاں کار کردگئی کا مظاہرہ کیا اس بار نیشنل پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی ضلع بھر میں تمام یونین کونسل وارڑ میں امیدوار کھڑے کئے جائیں گے نیشنل پارٹی بلدیاتی اداروں کو نچلی سطح پر عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتی ہے نیشنل پارٹی کے کارکنان الیکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں چائیے وہ جنرل الیکشن ہوں یا بلدیاتی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے کابینہ یونٹ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری کے علاوہ سابق بلدیاتی اداروں کے نمائندگان موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں