سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،انجمن تاجران بلوچستان
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اور انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا نے پارٹی ممبران اور تاجر برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پاک افواج ہمارے لئے قابل احترام اور ہم انکی قربانیوں پر فخر کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ چند ضمیر فروش اور ملک دشمن عناصر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے اپنے اقاوں کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن ہم انہیں خبردار کرتے ہیں اور انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہیں بائیس کروڑ عوام اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر کھڑی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چند مٹی بھر ملک دشمن عناصر چند روپوں کی خاطر اپنا ایمان اور ضمیر بیچ کر پاک افواج کے خلاف بکواسات اور جھوٹے من گھڑت بیانات جاری کرتے ہیں اور بیرون ملک بیٹھے ہوئے اپنے اقاوں کو خوش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم سب ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انھوں نے کہا کہ سیاسی وابستگی کے واسطے آپنی فوج پر کیچڑ اچھالنا کسی طور بھی مناسب نہیں جو ایسا کرتے ہیں یا کررہے ہیں انکی عقل اور ضمیر پر صرف ماتم ھی کیا جا سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فوج ریاست اور عوام کی سالمیت اور دفاع کی ضامن ہے۔


