ماشکیل، بنیادی سہولیات کیساتھ ساتھ یوٹیلیٹی اسٹورز سے بھی محروم
ماشکیل:بلوچستان کے سرحدی تحصیل ماشکیل دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ یوٹیلیٹی اسٹور سے بھی محروم ہے یوٹیلیٹی اسٹور کی نہ ہونے کی باعث آسمان سے باتیں کرنے والی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اسی ہزار نفوس پر مشتمل علاقہ یوٹیلیٹی اسٹور سے محروم ہے اگر یوٹیلیٹی اسٹور ہوتا تو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریب لوگوں کو ریلیف مل سکتا علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے سرحدی تحصیل ماشکیل میں فوری طور پر یوٹیلیٹی اسٹور کی قیام عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


