کوئٹہ کی حلقہ بندیوں میں بلوچ حلقوں کو منصوبے کے تحت بگاڑا گیا، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کوئٹہ کی حلقہ بندیوں میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کو مسترد کیا۔حلقہ بندیوں میں سنگین بے ضباطگیاں موجود ہیں اور محسوس ہوتا ہے کہ ایک خاص کمیونٹی کو نوازنے کیلئے حلقہ بندیاں کی گئی ہے۔اور کوئٹہ میں بلوچ حلقوں کو منصوبے کے تحت غیر فطری شکل دینے کے ساتھ ان کو بگاڑا گیا ہے ۔جس کی نیشنل پارٹی مذمت کرتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کثیر القومی شہر ہے۔کسی ایک کو دوسرے پر فوقیت حاصل نہیں۔لیکن الیکشن کمیشن نے کوئٹہ کی حلقہ بندیوں میں تعصب کو بنیاد بنایا۔جو کہ منفی عمل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ چند ماہ قبل جو حلقہ بندیاں کوئٹہ میں کی گئی تھی۔جو بالکل مناسب تھے۔اور تمام قوموں اور علاقوں کو برابری کی حیثیت فراہم کیا گیا تھا۔لیکن کچھ مخصوص عناصر نے تعصب اور لوکل گورنمنٹ کے ساتھ سازباز کرکے ان حلقہ بندیوں کو ری شیڈول کروایا۔بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے حلقہ بندیوں میں عوام کے تحفظات کو دور کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہداری ہے۔نیشنل پارٹی کوئٹہ کے عوام کی نمائندگی کو کسی کو غصب کرنے نہیں دے گی۔اور فورم کو استعمال کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں