قلات،ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ,پانچ زخمی

قلات:قلات میں کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ پر موت کا رقص جاری، مرجان کے مقام پر پنجگور سے کوئٹہ جانے والی کوچ اور کار کے درمیان تصادم، تین افراد جانبحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جاں بحق افراد کا تعلق قلات کے تحصیل منگچر سے بتایا جاتا ہیں اطلاع ملتے ہی جانبحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے زریعے آغا عبدالکریم میموریل اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں