تحصیل زہری میں تعلیمی سہولیات کا فقدان، بی ایس او
خضدار (انتخاب نیوز) بی ایس او زہری زون کے صدر شاہ جہان بلوچ، سینئر ممبر فیصل بلوچ نے مڈل اسکول کان نورگامہ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر انہوں نے طلبہ و اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ دورے میں طلبہ سے زہری زون کے صدر شاہ جہان بلوچ، فیصل بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 107 طلبہ پر مشتمل اسکول میں صرف ایک استاد کا ہونا انتہائی افسوس اور دکھ کا مقام ہے۔ بی ایس او سمجھتی ہے کہ اساتذہ کرام کی کمی طلبہ کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیلنے کی کوشش ہے۔ شاہ جہان بلوچ نے مزید کہا موجودہ صدی ٹیکنالوجی اور جدید نظام تعلیم کا دور ہے جہاں ہر مشکل کام کو آسان بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کی مدد سے آسان بنایا جاسکتا ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتھا ہے اسی ترقی یافتہ دور میں بھی تحصیل زہری کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کرام کی کمی ہے۔ اسکولوں میں کمپوٹر لیب، اور جدید پریکٹیکل لیبارٹریز کا میسر ہونا تو دور کی بات وہاں طلبہ کو بیٹھنے کلئے ڈکس تک میسر نہیں اور نہ ہی پینے کیلئے صاف پانی بھی بچوں کو میسر نہیں۔محکمہ تعلیم اور متعلقہ اداروں کے تعلیمی ترقی کے دعوے صرف جھوٹ پر مبنی ہیں ایک طرف دنیا میں لوگ ٹیکنالوجی کی مدد سے جدید اینوویشنز کر کے ترقی کی جانب گامزن ہیں تو دوسری جانب ہمارے بلوچستان کے طلبہ ابھی تک بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ بی ایس او زہری زون بلوچستان کے شعبہ تعلیم کے افسران سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتی ہے وہ جلد از جلد تحصیل زہری کے تعلیمی ادروں کا دورہ کرے۔ اسکول میں اساتذہ کرام کی کمی کو دور کرے اور یہاں کے طلبہ کو تعلیمی فراہمی یقینی بنائے۔


