ظہور آغا کے حوالے سے منسوب بیان حقائق کے برعکس ہے، ترجمان گورنر
کوئٹہ (انتخاب نیوز) گورنر ہا¶س کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اخبارات میں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور ویمن یونیورسٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عثمان سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شائع شدہ بیان اصل حقائق کے برعکس اور من گھڑت ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کی پولیس کو دی گئی درخواست اور ڈی جی پی آر کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں مکمل وضاحت موجود ہے. اس کے باوجود بعض عناصر نے اس کو غلط طور پر پیش کیا۔اعلامیہ میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو زیر تعمیر منصوبہ سے متعلق گورنر ہا¶س کوئٹہ میں بلایا گیا تھا اور اور کام کی رفتار کو تیز کرنے اور پروجیکٹ کو مقررہ وقت پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی تھی لیکن بعض عناصر نے اس کو غلط طور پر پیش کیا گیا جو سراسر غلط، من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔


