بھارت، 4افراد کی بڑی جسامت والی چھپکلی سے اجتماعی زیادتی

نئی دہلی (انتخاب نیوز) بھارت میں 4افراد نے مبینہ طور پر بڑی جسامت والی چھپکلی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے گوتھانے گاو¿ں کے قریب جنگل میں ایک بڑی جسامت والی بنگالی چھپکلی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جس میں انہیں جنگل میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق مہاراشٹراکے محکمہ جنگلات نے ملزمان کا موبائل فون چیک کیا اور اس واقعہ کے بارے میں پتہ چلا جبکہ گرفتار افراد شکاری ہیں۔ پولیس کے مطابق حکام کو ملزمان کے موبائل میں ایک ویڈیو ریکارڈنگ ملی جس میں انہیں چھپکلی کے ساتھ مبینہ طور پر گینگ ریپ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ حکام کے مطابق ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ان کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں