ڈیرہ بگٹی، سوئی میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ،2افراد جاں بحق، 7زخمی

ڈیرہ بگٹی:سوئی کے علاقے کچی کینال ایریا میں دو گروہوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقے کچی کینال میں دو گروہوں کے مابین پرندوں کے شکار کے معاملے پر معمولی جھگڑے کے باعث گولیاں چل گئیں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ہلاک افراد کی شناخت عزیز اللہ باخلانی بگٹی اور شیرعلی باخلانی بگٹی کے ناموں سے ہوئی افسوسناک واقعے کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتال جبکہ جاں بحق افراد کی میتوں کو ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا اطلاع ملنے کے بعد لیویز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں