سبی، ووٹرز کے ناموں کا دوسرے وارڈز میں اندراج، امیدواروں کو مشکلات

سبی (انتخاب نیوز) سبی میں ووٹرز لسٹوں میں ووٹرز کے نام دوسرے وارڈز میں اندراج ووٹرز اور بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار مشکلات کا شکار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کے ناموں کی تصدیق اور اندراج کرنے والوں نے سبی کے سینکڑوں ووٹرز کو مشکلات سے دوچار کردیا بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جب امیدوار وں نے اپنے حلقہ میں ووٹ کی موجودگی کے بارے میں معلومات کی تو پتہ چلا کہ ان کا ووٹ تو دوسرے حلقہ میں درج ہوچکا ہے جبکہ والدین بیوی بچوں کے ووٹ پرانے کی حلقہ میں درج ہیں وارڈوں میں ردو بدل کرنے کے ووٹروں اور امیدواروں کو پریشانی میں مبتلا کردیاگیا۔سبی میں ایک ہی گھر کے افراد کے نام مختلف وارڈوں میں اندراج کردیئے گئے جس کی وجہ سے ووٹرز اور امیدوار شدید مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ ادوار کی طرح دوسرے وارڈز میں منتقل ہونے والے ووٹرز کو ان کے حلقہ میں ووٹ ڈالنے اور بلدیاتی انتخابات میں اپنے وارڈز سے حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں