بلوچستان کو کورونا کا مرکز بنانے والوں کو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی، مولانا واسع

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان کو کرونا کا مرکز بنانے والوں کو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی کرونا وائرس کے نام پر ملک کو بھکاری بنانے والوں نے جان بوجھ کر پورے صوبے میں کرونا وائرس کو برق رفتاری کے ساتھ پھیلنے کی راہ ہموار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی کسی بھی سطح کے ہسپتالوں میں وینٹیلیٹرز اور طبی سہولیات تک میسر نہیں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بلوچستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور وفاقی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے مختلف متنازعہ امور چھیڑ رہی ہے اوراس کوشش میں لگی رہتی ہے کہ عوام کو ان کی نااہلی کا پتہ نہ لگے مگر ایسا ممکن نہیں انہوں نیکہا کہ حکومت کے ذمہ داران نے بند کمروں میں بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو بے وقوف بنانے کا کھیل احسن طریقے سے جاری رکھا مگر عوام جانتے ہیں کہ کرونا وائرس پاکستان لانے اور پھر بلوچستان میں پھیلانے کے ذمہ دار ہماری صوبائی حکومت ہے جنہوں نے حفاظتی کٹس مانگنے پر ڈاکٹرز پر ڈنڈے برسائے اب لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے لیویز فورس اور پولیس کے انضمام کے شوشے چھوڑتی ہے تاکہ عوام کسی اور ٹرک کی بتی کے پیچھے لگ جائیں جمعیت علما اسلام لیویز فورس اور پولیس کے انضمام کو مسترد کرکے یہ سازش ناکام بنا چکی ہے اب بھی اس کو کامیاب نہیں ہونے دے گی انہوں نیکہاکہ پورے صوبے کو کرونا کے منہ میں دے کر وزرا فنڈز اور ریلیف کی بندربانٹ اور مقامی اور ضلعی سطح پر کرپشن میں مصروف ہیں کرونا وائرس کے نام پر کروڑوں کے فنڈ کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے احساس ریلیف پروگرام سمیت راشن کی تقسیم میں حقیقی مستحقین کا استحصال ہورہا ہے اور بڑے پیمانے پر گھپلوں کی شکایات سامنے آگئی ہیں انہوں نیکہا کہ جمعیت علما اسلام حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اس حوالے سے تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس جیسی وبا سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے جلد بے نقاب ہوجائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں