چاغی کے صحرائی علاقے سے کوئی لاش نہیں ملی،ضلعی انتظامیہ

نوکنڈی(نامہ نگار)ضلع چاغی کے صحرائی علاقے میں بھوک وپیاس سے تین افراد کی ہلاکتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں اگئی،لیویز فورس کے ٹیموں نے متعلقہ علاقوں کا معائنہ کیا کوئی ڈیڈ باڈی نظر نہ آئی اطلاعات کیمطابق ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر منصور احمد بلوچ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ضلع چاغی کے صحرائی علاقے میں بھوک اور پیاس کی وجہ سے تین افراد کے ہلاکت کی تصاویر شئیر ہونے کے بعد واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد محمد حسنی میجر رسالدار اکبر خان سنجرانی کی سربراہی میں لیویز فورس ٹیم روانہ کرنے کی ہدایت کر دی جس پر لیویز ٹیم وہاں پہنچ گئی پورے علاقے میں تلاش کیا، لیویز فورس اہلکاروں نے نوکنڈی اور تفتان کے رہائشی کچھ ڈرائیوروں کو ریسکیو کرکے اپنے اپنے علاقوں میں بھجوا دیا، تاہم مذکورہ علاقوں میں کوئی ڈیڈ باڈی نہیں ملی لیویز فورس اب بھی وہاں پر موجود ہے، مذکورہ خبر جھوٹ پر مبنی تھا، کسی کا رشتہ دار اگر گھر نہیں پہنچا یا اس کا کوئی خیر خبر نہیں ہے تو وہ انتظامیہ کو اسکی معلومات فراہم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں