حب‘ایس ایچ او نے خود بھی عدالت لگاکر چوری کے ملزم کو رہاکردیا

حب(نمائندہ انتخاب)حب کے صدر تھانہ نے اقرباءپروری کی مثال قائم کردی ،چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم کے لئے ایس ایچ او نے اپنی عدالت لگا دی 24گھنٹے سے زائد عرصے تک ملزم کو حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا ،معاملے پر سرکل پولیس آفیسر اور SHOکے مابین قلمی جنگ چھڑ گئی ،ضلعی پولیس آفیسر کو اپنی اپنی رپورٹس ارسال کردیں اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب کے صدر تھانہ کی حدود میں بھوانی کے مقام پر گزشتہ دنوں ہونے والی چوری کی ایک واردات میں نامزد مطلوب ملزم جسکا نام مبینہ طور پر سلیم بتایا جاتا ہے کی گرفتاری کے بعد نہ صرفSHOصدر تھانہ نے اپنی عدالت لگادی اور ملزم کو 24گھنٹے تک حراست میں رکھا بلکہ گزشتہ شام اُسے رہا بھی کردیا ذرائع بتاتے ہیں کہ پیر کی صبح جب DSPحب سرکل پولیس نے اچانک صدر تھانہ پہنچ کر جب تھانے کے لاک اپ میں زیر حراست ملزم سے استفصار کیا تو ملزم نے انکشاف کیا اُسے ہفتہ کی شب گرفتار کر کے لایا گیا ہے اور ہنوز اُسے نہ تو مقدمہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ہے جس پر مذکورہ سرکل پولیس آفیسر نے اپنی رپورٹ میں SSPلسبیلہ کو آگاہ کیا بعدازاں SHOنے اپنی رپورٹ میں ملزم کے حوالے سےSSPکو بتایا کہ ملزم کو پیر کی صبح کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں